mufti qavi

مفتی قوی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

مفتی قوی کا تعلق ملتان سے ہے۔۔انہوں نے 2013 ءمیں پی ٹی آئی کو جوائن کیا۔۔پی ٹی آئی میں آنے سے پہلے مفتی قوی کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے تھے۔۔لیکن جب مفتی قوی پی ٹی آئی کا حصہ بنے تو پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل کے توسط سے ان کی مقبولیت میں بھی اضافہ ہونے لگااورلوگ انہیں جاننے لگے۔۔

مفتی قوی کو پی ٹی آئی کی مذہبی امور کی کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔۔لیکن مفتی قوی کو شاید یہ عزت و مرتبہ راس نہ آیا۔۔مفتی قوی کا جو سب سے پہلے اسکینڈل منظر عام پر آیا وہ قندیل بلوچ کے ساتھ تھا۔۔۔واقعہ کچھ یوں ہوا کہ قندیل بلوچ مبشر لقمان کے شو میں مہمان تھی اور اسی پروگرام میں مفتی قوی بھی بہ طور مہمان موجود تھے۔۔اس وقت تک مفتی قوی کے مختلف معاملات پر متنازعہ بیان سامنے آتے رہتے تھے۔۔اسی لیے میڈیا کے لوگ بھی مفتی قوی کو اپنے پروگرام میں مدعو کر لیتے تھے۔۔

اس پروگرام کے دوران مفتی قوی نے قندیل بلوچ سے کہا کہ وہ بھی ملتان کے رہنے والے ہیں اور آپ بھی ملتان کی رہنے والی ہیں۔۔میں آپ سے ملنا چاہوں گا۔۔کچھ اسی طرح کی ملتی جلتی باتیں ہوئیں اور پروگرام ختم ہو گیا۔۔لوگوں نے اس وقت بھی مفتی قوی پر تنقید کی کہ وہ ایک مذہبی شخصیت ہونے کے باوجود ایک آزاد خیال اور شوبز سے تعلق رکھنے والی قندیل بلوچ سے اکیلے میں کیوں ملنا چاہتے ہیں۔۔یہ معاملہ اس وقت اور طول پکڑ گیا جب ایک ہوٹل کے کمرے میں قندیل بلوچ کے ساتھ مفتی قوی کی ملاقات ہوئی۔۔قندیل بلوچ اس وقت تک سوشل میڈیا پر بہت بدنام شہرت کما چکی تھی۔۔اس ملاقات کے بعد قندیل بلوچ نے مفتی قوی کے ساتھ کھینچی گئی چند سیلفیز اور ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔۔اس سیلفیز یا تصویروں میں قندیل بلوچ مفتی قوی کی ٹوپی اتار کر خود پہنتے ہوئے بھی نظر آتی ہے۔۔اور ساتھ ہی ساتھ ایک ویڈیو میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ آج مفتی صاحب نے روزہ بھی نہیں رکھا۔۔

مفتی صاحب ان باتوں کا برا منانے کی بجائے اس ویڈیو میںقندیل بلوچ سے اٹکھیلیاں کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔۔یہ وہ واقعہ تھا جب مفتی قوی کو پورے ملک میں تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔۔پی ٹی آئی نے مفتی قوی کے اس اسکینڈل سے خوفزدہ ہو کر مفتی قوی صاحب کو اپنی پارٹی سے نکال دیا۔۔بات یہیں تک ختم نہیں ہوتی۔۔مفتی قوی اس وقت پاکستان رویت ہلال کمیٹی کے ممبر بھی تھے۔۔انہیں وہاں سے بھی نکال دیا گیا۔۔لیکن مفتی قوی کو پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے جو شہرت مل چکی تھی۔۔اب اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا تھا۔۔بلکہ قندیل بلوچ کے اسکینڈل کے بعد مفتی قوی کی بدنام شہرت بے پناہ بڑھ گئی تھی۔۔اب مفتی قوی کو مشہور ہونے کے لیے کسی سیاسی جماعت کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں تھی۔۔

Must read:

http://shakeelmalik.com/crime-story-or-success-story/self-development/motivation/

http://shakeelmalik.com/6-benefits-of-journal-writing/self-development/

http://shakeelmalik.com/pray-for-difficult-easy-life-destroy/self-development/

http://shakeelmalik.com/why-motivation-is-necessary/self-development/

اس واقعے کے بعد مفتی قوی سے جب لوگوں نے پوچھا کہ وہ قندیل بلوچ سے ملنے ہوٹل میں کیو ں گئے تھے۔ تو مفتی قوی کا یہ کہنا تھا کہ وہ محترمہ کو اسلام کی تبلیغ کرنے گئے تھے۔۔خیر یہ اسکینڈل مفتی قوی کے ساتھ نتھی ہو گیا۔۔اس اسکینڈل کے کچھ عر صے بعد 2016 ءمیں قندیل بلوچ کا اس کے بھائیوں نے قتل کر دیا۔۔اس قتل کے پیچھے مفتی قوی کا نام بھی لیا گیا۔۔پولیس نے انہیں حراست میں بھی لیا۔۔ان پر الزام تھا کہ انہوں نے قندیل کے بھائیوں کو قندیل کا قتل کرنے کے لیے اکسایا تھا۔۔مفتی قوی کی تفتیش چلی اور پھر انہوں نے کسی نہ کسی طرح اس کیس سے جان چھڑا لی۔۔لیکن پاکستانیوں کی اکثریت آج بھی یہ سمجھتی ہے کہ قندیل بلوچ کے بھائیوں کو قندیل کے خلاف اکسانے میں اسی موصوف کا ہاتھ تھا۔۔مفتی قوی اپنے متنازعہ بیانات سے شہرت پاتے گئے۔۔قندیل بلوچ کے کیس سے فراغت ملنے کے بعد بھی ان کے متنازعہ بیانات کا سلسلہ نہ رکا۔۔پھر ٹک ٹام کی بدنام عورت حریم بلوچ کے ساتھ مفتی قوی کا اسکینڈل منظر عام پر آیا۔۔جس پر لوگوں نے بے پناہ ویڈیوزبنائیں۔۔مفتی قوی کے مزاج اور عادات سے صاف پتا چلتا ہے کہ وہ خواتین میں حد سے زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں اور اپنے اس شوق کو محفوظ رکھنے کے لیے وہ مذہب کا سہارا بھی لیتے رہے ہیں۔۔مفتی قوی نے شادی کرنے کے بارے میں بھی ایک متنازعہ بیان دیا۔۔ان کا کہنا تھا کہ مرد کو زیادہ سے زیادہ شادیاں کرنی چاہئیں۔۔اس طرح کے بیانات نے مفتی قوی کو سوشل میڈیا پر مزید بدنام شہرت سے نوازا۔۔قندیل بلوچ اسکینڈل،،حریم شاہ اسکینڈل، متنازعہ انٹرویوز اور بے شمار متنازعہ جملے اور کہانیاں مفتی قوی کی زندگی کا حصہ رہی ہیں۔۔اور اب ان کا ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے جس میں وہ چند افراد کے ساتھ کہیں بیٹھے ہیں اور ایک غیر ملکی خاتون کے ساتھ ناچنے میں مصروف ہیں۔۔اس اسکینڈل کے بعد ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مفتی قوی کے بارے میں تنقید کا بازار گرم ہے۔۔لیکن جو لوگ مفتی قوی کی پرانی ہسٹری جانتے ہیں،،انہیں یہ اچھی طرح معلوم ہے کہ مفتی قوی کس ذوق و شوق کے مالک ہیں۔۔اور اس طرح کے کام وہ پہلی دفعہ نہیں کر رہے۔۔۔قتل کے مقدمے سے لے کر ملک گیر تنقید تک مفتی قوی نے بہت کچھ دیکھا ہے۔۔لیکن ان کی حرکات اور متنازعہ بیانات آج بھی پورے زور وشور سے جاری ہیں۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *