kurulas usman

کرولس عثمان کے دوسرے سیزن میں کیا تہلکہ مچنے والا ہے، پاکستانی منتظر

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارتغرل غازی ڈرامے کی مقبولیت نے جھنڈے گاڑے ۔۔اور پھر ارتغرل غازی کے بیٹے کرولس عثمان کے نام سے ایک اور سیریزشروع ہوئی۔۔کرولس عثمان کا پہلا سیزن تو سب نے دیکھ لیا اور ارتغرل کی طرح اس سیزن نے بھی مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنائے ۔۔اب کرولس عثمان کا دوسرا سیزن منظر عام پر آنے والا ہے۔
کرولس عثمان کے دوسرے سیزن کا ٹریلر بھی ریلیز کر دیا گیاہے۔۔ کرولس عثمان میں ارتغرل غازی کا کردار اب تیمر یجٹ کریں گے۔اس ٹریلر میں بہت ساری نئی چیزیں دکھائی گئی ہیں جو کہ پہلے سیزن میں شامل نہیں تھی۔۔سب سے حیران کن عثمان بے کا گیٹ اپ ہے

جی ہاں۔جن لوگوں نے کرولس عثمان کا پہلا سیزن دیکھا ہوا ہے۔۔انہیں پتا ہے کہ پہلے سیزن میں عثمان غازی کے بال کافی لمبے اور گھنے تھے۔۔لیکن اب عثمان نے لمبے بالوں سے نجات حاصل کر لی ہے۔۔اس سیزن میں عثمان کے بال چھوٹے ہیں اور انہیں نیا اسٹائل دیا گیا ہے۔۔ٹریلر میں سب سے جو خاص بات نظر آئی ہے۔۔
وہ گھوڑا،،بھیڑیا،،اور باز ہیں۔۔یعنی ٹریلر میں یہ بتا دیا گیا ہے کہ عثمان بے کے دوسرے سیزن میں بھیڑیا اور باز بھی عثمان بے کی کامیابیوں میں کردار ادا کریں گے۔۔ترک روایات میں گھوڑا، بھیڑیا اور باز کی خاص اہمیت ہے۔۔اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے پروڈیوسر مہمنت بوزداگ نے ان جانوروں کو بھی سیریز میں شامل کیا ہے۔

Must read:

http://shakeelmalik.com/crime-story-or-success-story/self-development/motivation/

http://shakeelmalik.com/6-benefits-of-journal-writing/self-development/

http://shakeelmalik.com/pray-for-difficult-easy-life-destroy/self-development/

http://shakeelmalik.com/why-motivation-is-necessary/self-development/

کرولس عثمان کے اس سیزن میں بہت سارے نئے فن کار بھی شامل کیے گئے ہیں۔۔لیکن اس بات کو خفیہ رکھا گیا ہے کہ کون سا اداکار کون سا رول ادا کرے گا۔۔لیکن ارتغرل غازی کا کردار جو فنکار ادا کر ے گا۔۔اس کی تفصیل سامنے آ گئی ہے۔۔تیمر یجٹ نامی یہ فنکار کرولس عثمان کے دوسرے سیزن میں ارتغرل غازی کا کردار ادا کرنے جا رہا ہے۔
تیمر یجٹ 1942 ءمیں پیدا ہوئے۔۔انہوں نے 1961 ءمیں اپنے فلمی کیریر کا آغاز کیا۔ اب تک درجنوں فلموں میں کام کر چکے ہیں اور ایک منجھے ہوئے فن کار ہیں۔
ارتغرل غازی کے بڑھاپے کے کردار کے لیے انہیں کرولس عثمان کے دوسرے سیزن کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔کیوں کہ ارتغرل غازی کسی دوسرے پروجیکٹ میں مصروف ہو گئے ہیں یعنی وہ باربروسہ کے نام سے بنائی جانے والی سیریز میں کام کر رہے ہیں۔
ناظرین نے کرولس عثمان کے پہلے سیزن میںارتغرل غازی کی کمی شدت سے محسوس کی تھی۔۔اس لیے یہ فیصلہ کیا گیا کہ ارتغرل غازی کا کردار اس سیزن میں ضرور شامل کیا جائے۔۔چناں چہ تیمر یجٹ کو یہ کردار دے دیا گیا ہے۔۔اب یہ اپنے کردار کے ساتھ کتنا انصاف کرتے ہیں یہ تو سیزن ٹو دیکھ کر ہی پتا چلے گا۔۔
کرولس عثمان کے بارے میں سوشل میڈیا پر بہت ساری ویڈیوز بنائی جارہی ہیں اور بہت ساری پیش گوئیاں بھی کی جا رہی ہیں۔۔لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ کرولس عثمان کی اس سیریز میں کس اداکار کا کیا رول ہے اور اس کی کہانی کیا ہے۔۔اس کے بارے میں کرولس عثمان اور اس کی ٹیم کی طرف سے سوشل میڈیا پر کچھ بھی نہیں کہا گیا۔
اس دوسرے سیزن میں شامل ہونے والے نئے فنکاروں کو سوشل میڈیا پیجز پر خوش آمدید کہا جا رہا ہے۔۔سوائے چند ایک فن کاروں کے جن کے اس دوسرے سیزن میں کردار سامنے آ چکے ہیں۔۔زیادہ تر نئے فنکاروں کے کرداروں کے بارے میں کرولس عثمان کے آفیشل پیج کی طرف سے ابھی تک کوئی بھی موقف اختیار نہیں کیا گیا ہے۔
کرولس عثمان کے ٹریلر کو پروڈیوسرمہمنت بوزداگ نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر ریلیز کیا اور اب اسے یو ٹیوب پر بھی ریلیز کر دیا گیا ہے۔
جسے آپ دیکھ سکتے ہیں۔۔لیکن ایک چیز حتمی طور رپر سامنے آ چکی ہے۔۔اور وہ یہ ہے کہ کرولس عثمان کا دوسرا سیزن ستمبر کے آخری ہفتے میں یا اکتوبر کے ابتدائی ہفتے میں شروع ہو جائے گا۔۔کرولس عثمان کے چاہنے والوں کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اس سیزن کی شوٹنگ ابھی بھی جاری ہے۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *