yasir hussain

یاسر حسین نے ارتغل ڈرامے کو کچرا کیوں کہا؟

مشہور اسکرین رائٹر اور میزبان یاسر حسین ان دنوں سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے۔۔اس کی وجہ یہ نہیں کہ یاسر حسین نے کوئی بہت بڑا کارنامہ سرانجام دے دیا ہے۔۔اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ دن پہلے یاسر حسین نے ڈرامہ ارتغرل غازی کے اداکاروں کو انٹرنیشنل کچرا کہہ کر سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔۔ا س کے بعد پورے سوشل میڈیا پر یاسر حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔۔ایسا لگتا ہے کہ ماڈل اقرا عزیز سے شادی کے بعد یاسر حسین اپنی اوقات سے باہر چلا گیا ہے۔۔بہت سارے پاکستانیوں نے یاسر حسین کا نام پہلی بار اس وقت سنا تھاجب اس نے مشہور ماڈل اور اداکارہ اقرا عزیز سے شادی کی۔۔ابھی بھی عام پاکستانی یاسر حسین کو نہیں جانتے۔
اب بات کرتے ہیں اداکار عمران اشرف کی۔ جن کے کریڈٹ پر درجنوں ڈرامے ہیں۔ ان کی شہرت اور مقام بھی یاسر حسین سے کہیں زیادہ ہے۔۔

Must read:

http://shakeelmalik.com/crime-story-or-success-story/self-development/motivation/

http://shakeelmalik.com/6-benefits-of-journal-writing/self-development/

http://shakeelmalik.com/pray-for-difficult-easy-life-destroy/self-development/

http://shakeelmalik.com/why-motivation-is-necessary/self-development/

پاکستانی اداکار عمران اشرف نے ارتغرل ڈرامے کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور کہا کہ وہ ارتغرل ڈرامہ بڑے شوق سے دیکھ رہا ہے اور بامسی ا س کا پسندیدہ کردار ہے۔عمران اشرف نے اپنے ان خیالات کا اظہار اپنے انسٹاگرام اکاو¿نٹ پر کمنٹ کر کے کیا۔۔ عمران اشرف اپنے فنی قدوقامت میں یاسر حسین سے کہیں بڑا اداکار ہے اور اسے زیادہ تر لوگ جانتے اور پہچانتے بھی ہیں۔ اس نے ارتغرل ڈرامے کی تعریف کر کے اپنا قد بڑھا لیا ہے۔

دوسری طرف یاسر حسین نے ارتغرل ڈرامے پر تنقید کر کے اپنی اصل اوقات دکھا دی ہے۔۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یاسر حسین نے جان بوجھ کر ارتغرل ڈرامے پر تنقید کی ہو تا کہ لوگ اس پر تنقید کریں اور اس کا نام ٹرینڈنگ پر آ جائے۔ یہ کوئی انوکھی بات نہیں۔ شوبز سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر اداکار اور اداکارائیں منفی پبلسٹی اسٹنٹ کرتی ہیں تا کہ ان کا نام زندہ رہے۔ ارتغرل غازی ڈرامے پر تنقید کے بعد یاسر حسین کا نام ٹوئٹر کی ٹرینڈنگ پر آ گیا۔ بھلے گالیاں پڑتی رہیں لیکن شہرت تو مل گئی۔جئ

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *