umer sheikh

لاہور کے سی سی پی او محمد عمر شیخ کون ہیں، میڈیا اور ن لیگ کیوں پیچھے پڑے ہوئے؟

میں آپ کو محمد عمر شیخ کے بارے میں ان کے کیریر کے آغاز سے بتانا چاہوں گا۔۔سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ عمر شیخ بیسویں گریڈ کے آفیسر ہیں۔۔محمد عمر شیخ نے نواب شاہ، جیکب آباد،لاڑکانہ اور جام شورو ضلع میں بہ طور ڈی پی او بھی کام کیا ہے۔۔
اس کے بعد یہ ڈیرہ غازی خان میںبہ طور آر پی او کام کرتے رہے ہیں۔۔اور ڈیرہ غازی خان سے ہی انہیں لاہور بہ طور سی سی پی او تعینات کیا گیا ہے۔۔محمد عمر شیخ نے انٹیلی جینس بیورو جسے آئی بی بھی کہتے ہیں، اس ادارے میں سات سال تک کام کیا۔۔

 

محمد عمر شیخ نے واشنگٹن امریکا میں پاکستان کے سفارت خانے میں بھی چار سال تک اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔۔ان سب عہدوں کے علاوہ محمد عمر شیخ ڈی آئی جی موٹر وے کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔۔
اس کے علاوہ محمد عمر شیخ nacta کے ادارے میں ڈی جی کاو¿نٹر ٹیررازم کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔۔۔انہوں نے سائبر لاکے شعبے میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رکھی ہیں۔۔
محمد عمر شیخ نے جارج واشنگٹن یونیورسٹی امریکا سے ڈیجیٹل فارنسک کے کورسز بھی کیے۔۔محمد عمر شیخ کے تجربات یہیں تک محدود نہیں۔۔انہوں نے برطانیہ کی سب سے بڑی انٹیلی جنس ایجنسی ایم آئی سکس سے بھی ٹریننگ حاصل کی۔۔محمد عمر شیخ گزشتہ ایک سال سے بہ طور ڈی آئی جی اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔۔

Must read:

http://shakeelmalik.com/crime-story-or-success-story/self-development/motivation/

http://shakeelmalik.com/6-benefits-of-journal-writing/self-development/

http://shakeelmalik.com/pray-for-difficult-easy-life-destroy/self-development/

http://shakeelmalik.com/why-motivation-is-necessary/self-development/

محمد عمر شیخ کے تجربات اور ان کے عہدوں سے صاف پتا چلتا ہے کہ یہ آفیسر ہر طرح کے تجربات سے مالا مال ہے۔۔محمد عمر شیخ کے تجربات کا دائرہ کار صرف پولیس تک محدود نہیں بلکہ انٹیلی جنس ایجنسیوں سے لے کر سائبر کرائم تک ہر قسم کے حالات اور ماحول میں انہیں کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔
محمد عمر شیخ پاکستان کے ان چند پولیس آفیسرز میں شامل ہیں۔۔جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں مختلف کام کر کے ایک ہمہ جہت اور باصلاحیت آفیسر کے طور پر اپنا لوہا منوایا ہے۔۔
اب سوال یہ ہے کہ عمر شیخ کی لاہور میں سی سی پی او کی تعیناتی سے ن لیگ کیوں بوکھلائی ہوئی ہے۔۔تو اس کی ایک ہی وجہ ہے اور وہ وجہ یہ ہے کہ محمد عمر شیخ ایک ایماندار اور capable پولیس آفیسر کے طور پر شہرت رکھتے ہیں۔یہ کسی دباو¿ کو خاطر میں نہیں لاتے۔۔یہ اپنے کام اور صلاحیتوں کے بل بوتے پر یہاں تک پہنچے ہیں۔۔ان کو کسی طرح بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔
ن لیگ کو خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں جب وہ لاہور شہر میں مظاہرے کریں گے اور شہر کا امن خراب کر کے حکومت کی نااہلی کے نعرے لگائیں گے۔۔اس وقت عمر شیخ یہاں موجود ہو گا۔۔اور عمر شیخ جانتا ہے کہ نامساعد اور مشکل حالات میں صورت حال کو کیسے قابو میں کرنا ہے۔۔یہی وجہ ہے کہ ن لیگ کے رہنما چیخ و پکار میں مسلسل مصروف ہیں اور بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ عمر شیخ کو صرف ن لیگ کو سزا دینے کے لیے لاہور لایا گیا ہے۔
عمر شیخ کے دبنگ ہونے کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ انہوں نے لاہور پہنچتے ہی اپنے ایک ایس ایچ او کو معطل کر دیا۔۔اس ایس ایچ او نے قبضہ مافیا کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی تھی ۔
عمر شیخ کے لاہور میں بہ طور سی سی پی او تعیناتی کے پیچھے وزیراعظم عمران خان کی کوششیں بھی نظر آتی ہیں۔۔حیران کن بات یہ ہے کہ ایمان دار اور ڈسپلنڈ آفیسر کے طور پر مشہور آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو عمر شیخ پسند نہیں تھے۔۔انہوں نے عمر شیخ کی لاہور میں تعیناتی کی مخالفت کی تھی۔۔اور جب ان کی بات نہیں مانی گئی تو بات اور بگڑ گئی۔
جس کا نتیجہ یہ نکلاکہ آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کی چھٹی ہو گئی اور ان کی جگہ انعام الرحمن کو بہ طور آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔۔عمر شیخ نے کچھ دن پہلے ایک ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بہت ساری باتیں کی۔۔اور ان میں دو باتیں سب سے اہم تھیں۔۔
پہلی بات تو عمر شیخ نے یہ کی کہ اگر حکومت یہ قانون بنا دے کہ کرپشن کرنے والا پولیس آفیسر معطل ہونے کے بعد دوبارہ واپس اپنے عہدے پر بحال نہ ہو گا تو پنجاب پولیس میں کرپشن کی شرح بہت کم ہو جائے گی۔۔دوسری بات انہوں نے اپنے بارے میں کی اور کہا کہ مجھے صرف تین مہینے کا وقت دیں۔۔تین مہینے کے بعد لاہور شہر خود بولے گا کہ میرے اندر تبدیلی آ گئی ہے۔۔
محمد عمر شیخ نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔۔لاہور کے اندر جرائم پیشہ عناصر بھی خوف کا شکار ہو گئے ہیں۔۔آنے والے دنوں میں عمر شیخ کس طرح لاہور شہر کو جرائم سے پاک کرتے ہیں اور کیا کارنامے دکھائیں گے۔۔اس کا اندازہ بہت جلد ہو جائے گا۔۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *